پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، 4 روز میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 25 روپے اضافہ

0
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، 4 روز میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 25 روپے اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، 4 روز میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 25 روپے اضافہ

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے آج کے لیے پیٹرول کی قیمت میں مزید 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

گزشتہ چار روز کے دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 24 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ اسی عرصے میں ڈیزل کی قیمت 19 روپے 99 پیسے فی لیٹر بڑھ گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہریوں نے شدید ناراضی اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایندھن مہنگا ہونے سے روزمرہ زندگی کے اخراجات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں بھی اضافے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ روکا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے