ایشین گیمز 2026: ناگویا میں کھلاڑیوں کے لیے پانی پر فلوٹنگ ولیج آباد
ایشین گیمز 2026: ناگویا میں کھلاڑیوں کے لیے پانی پر فلوٹنگ ولیج آباد
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)جاپان کے شہر ناگویا میں ایشین گیمز 2026 کے لیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی رہائش کے لیے سمندر میں فلوٹنگ ولیج قائم کر دیا گیا ہے۔
کھلاڑیوں کی رہائش کے لیے کوسٹا سیرینا نامی 290 میٹر طویل اطالوی کروز شپ ناگویا پورٹ پہنچ گئی، جہاں اس کا سمندر کے راستے استقبال کیا گیا۔
کروز شپ میں تقریباً 4 ہزار ایتھلیٹس اور آفیشلز کے قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔ فلوٹنگ ولیج میں رہائش کے ساتھ دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
منتظمین کے مطابق اخراجات کم رکھنے کے لیے روایتی ایتھلیٹس ولیج تعمیر کرنے کے بجائے عارضی رہائش گاہوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ تاہم ایشین گیمز کے آغاز سے قبل رہائشی سہولیات سے متعلق انتظامات پر تنقید بھی سامنے آئی ہے۔
واضح رہے کہ ایشین گیمز 2026 کا باقاعدہ آغاز 19 ستمبر سے جاپان کے شہر آئیچی اور ناگویا میں ہوگا۔
