حج 2026: پہلی پاکستانی پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی، جدید سہولیات کا اعلان

0
حج 2026: پہلی پاکستانی پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی، جدید سہولیات کا اعلان

حج 2026: پہلی پاکستانی پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی، جدید سہولیات کا اعلان

سردار محمد یوسف نے ریاض پہنچ کر حج 2026 کے انتظامات سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پرواز 18 اپریل کو سعودی عرب روانہ ہو کر وہاں پہنچے گی۔

ریاض آمد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے عہدیداران نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اس سال عازمین کے لیے رہائش، کھانے پینے اور سفری سہولیات کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، جو سعودی وزارت برائے حج و عمرہ کے تعاون سے ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ 25 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کے ذریعے مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز رفتار سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق ایام حج کے دوران منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بھی عازمین کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ موجودہ عالمی حالات اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حجاج کرام پر کسی قسم کا اضافی مالی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، اور حکومت سعودی حکام کے ساتھ مل کر حج آپریشن کو کامیابی سے مکمل کرے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے