یکم ذوالقعدہ 1447 ہجری کب ہوگی؟سپارکو نےاہم پیشگوئی کر دی

0
یکم ذوالقعدہ 1447 ہجری کب ہوگی؟سپارکو نےاہم پیشگوئی کر دی

یکم ذوالقعدہ 1447 ہجری کب ہوگی؟سپارکو نےاہم پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)سپارکو نے ذوالقعدہ 1447 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق اہم پیش گوئی جاری کر دی ہے۔سپارکو کے مطابق ذوالقعدہ کا نیا چاند 17 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا۔

ماہرین کے مطابق 18 اپریل کی شام ملک بھر میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 18 اپریل کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہوگی، جو رویت کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔ خصوصاً ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 81 منٹ کا وقفہ متوقع ہے، جو چاند دیکھنے کے امکانات کو مزید بڑھاتا ہے۔

سپارکو کی پیش گوئی کے مطابق پاکستان میں یکم ذوالقعدہ 1447 ہجری 19 اپریل بروز اتوار ہونے کی توقع ہے۔تاہم نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے