نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، نازیہ نے 800 میٹرز میں گولڈ میڈل جیت لیا

0
نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، نازیہ نے 800 میٹرز میں گولڈ میڈل جیت لیا

نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، نازیہ نے 800 میٹرز میں گولڈ میڈل جیت لیا

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں خواتین کی 800 میٹرز دوڑ میں واپڈا کی نازیہ نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

نازیہ نے مقررہ فاصلہ 2 منٹ 25.10 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ایچ ای سی کی ندا کریم نے سلور اور واپڈا کی ردا نے برانز میڈل جیتا۔

دوسری جانب خواتین کی 400 میٹرز ہرڈلز میں ایچ ای سی کی کنزا فاطمہ نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس ایونٹ میں واپڈا کی مسرت شاہین نے سلور جبکہ واپڈا ہی کی جویریہ خان نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے