شاہد آفریدی کا صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

0
شاہد آفریدی کا صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

شاہد آفریدی کا صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں موقع دینے کی تجویز پیش کردی۔

انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی 87 رنز سے کامیابی کے بعد شاہد آفریدی نے عرفات منہاس اور حسن نواز کی کارکردگی کو سراہا۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صاحبزادہ فرحان کو بھی ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کی حمایت کی، جس سے قومی ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے بحث کو تقویت ملی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے