وزیراعظم شہباز شریف کی مالدیپ کے صدر سے ملاقات، وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش

0
وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے، امن و امان پر اعلیٰ سطح اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے، امن و امان پر اعلیٰ سطح اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

تقریب کے آغاز پر پاکستان اور مالدیپ کے قومی ترانے بجائے گئے، جبکہ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے مالدیپ کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان مصافحہ اور خوش گوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کروایا، جبکہ وزیراعظم نے مالدیپ کے صدر کو اپنی کابینہ کے ارکان سے متعارف کرایا۔

واضح رہے کہ مالدیپ کے صدر تین روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے