پیٹ کمنز کمر کے اسکین کے لیے آسٹریلیا روانہ، سن رائزرز حیدر آباد کو دھچکا
پیٹ کمنز کمر کے اسکین کے لیے آسٹریلیا روانہ، سن رائزرز حیدر آباد کو دھچکا
Pat Cummins، جو Sunrisers Hyderabad کے کپتان ہیں، کمر کی انجری کے حتمی اسکین کے لیے آسٹریلیا واپس چلے گئے ہیں۔
انہوں نے فٹنس مسائل کے باوجود آئی پی ایل سیزن شروع ہونے سے قبل ٹیم کو جوائن کیا تھا اور ساتھ ہی اپنی ری ہیب بھی جاری رکھی ہوئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ان کا اسکین پہلے سے طے شدہ ہے جو Cricket Australia کی نگرانی میں کیا جائے گا۔
اگر وہ فٹ قرار پاتے ہیں تو 17 اپریل کو دوبارہ اسکواڈ کو جوائن کر سکتے ہیں۔ ان کی عدم موجودگی میں Ishan Kishan ٹیم کی قیادت سنبھال رہے ہیں۔
پیٹ کمنز گزشتہ سال جولائی سے کمر کی انجری کا شکار ہیں اور اس دوران وہ صرف ایک ایشز ٹیسٹ میچ کھیل سکے ہیں۔ انجری کے باعث وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔
کمنز نے آئی پی ایل سے قبل کہا تھا کہ وہ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں، اسی مقصد کے تحت وہ باقاعدگی سے نیٹس میں بولنگ پریکٹس بھی کر رہے تھے۔
