پاکستان کا ایران جنگ بندی فریم ورک پر تبصرے سے گریز، ایران نے امریکی منصوبہ مسترد کر دیا

0
پاکستان کا ایران جنگ بندی فریم ورک پر تبصرے سے گریز، ایران نے امریکی منصوبہ مسترد کر دیا

پاکستان کا ایران جنگ بندی فریم ورک پر تبصرے سے گریز، ایران نے امریکی منصوبہ مسترد کر دیا

خبر:
پاکستان نے ایران سے متعلق جنگ بندی یا مجوزہ امن فریم ورک کی خبروں پر براہِ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے عرب میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 45 روزہ جنگ بندی اور 15 نکاتی تجویز کے حوالے سے مختلف رپورٹس گردش کر رہی ہیں، تاہم پاکستان انفرادی یا غیر مصدقہ رپورٹس پر تبصرہ نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مبینہ امریکی 15 نکاتی منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے غیر معقول اور غیر منطقی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا اور اپنے قومی مفادات کے مطابق خود اپنا فریم ورک تیار کر چکا ہے۔

اسماعیل بقائی کے مطابق پاکستان اور چند دیگر دوست ممالک کے ذریعے پیش کی گئی تجاویز قابل قبول نہیں، تاہم ثالثی کے عمل میں شامل ہونا کمزوری نہیں بلکہ سفارتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی تجویز پر اپنے مؤقف کا بروقت اور بھرپور انداز میں اظہار کرتا ہے، جسے ہتھیار ڈالنے سے تعبیر نہیں کیا جانا چاہیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے