طاقتور فلو ویکسین سے الزائمر کا خطرہ کم ہو سکتا ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

0
طاقتور فلو ویکسین سے الزائمر کا خطرہ کم ہو سکتا ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

طاقتور فلو ویکسین سے الزائمر کا خطرہ کم ہو سکتا ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ طاقتور فلو ویکسین لگوانے والے بزرگ افراد میں Alzheimer’s disease کے خطرات نمایاں طور پر کم ہو سکتے ہیں۔

تحقیق، جو Neurology میں شائع ہوئی، کے مطابق جن افراد کو مضبوط (ہائی ڈوز) ویکسین دی گئی ان میں دماغی بیماری کے امکانات 55 فیصد تک کم دیکھے گئے، جبکہ عام (اسٹینڈرڈ) ویکسین لینے والوں میں یہ خطرہ 40 فیصد کم پایا گیا۔

یہ تحقیق 65 سال یا اس سے زائد عمر کے تقریباً دو لاکھ افراد پر کی گئی، جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ باقاعدہ ویکسی نیشن بڑھتی عمر میں دماغی صحت کے تحفظ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ماضی کے مطالعات بھی اس بات کی نشاندہی کر چکے ہیں کہ ہر سال فلو کا ٹیکہ لگوانا Dementia کے خطرات کو کم کرنے میں معاون ہو سکتا ہے۔

تاہم ماہرین کے مطابق ابھی تک ایسا کوئی واضح ثبوت نہیں ملا کہ نزلہ یا فلو خود ڈیمینشیا کا سبب بنتا ہے، بلکہ امکان یہی ہے کہ ویکسین کے مثبت اثرات طویل مدت میں دماغی صحت پر ظاہر ہوتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے