روس کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، ایران امریکا جنگ بندی کا خیرمقدم

0
روس کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، ایران امریکا جنگ بندی کا خیرمقدم

روس کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، ایران امریکا جنگ بندی کا خیرمقدم

روسی ایوانِ صدر Kremlin کے ترجمان Dmitry Peskov نے ایک بھارتی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا، جس پر روس اس کا شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کردار اس عمل کو آگے بڑھانے میں اہم رہا۔

اس سے قبل کریملن کے ترجمان نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست رابطے قائم ہوں گے۔

کریملن کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے اور امن مذاکرات کی راہ ہموار کرے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے