پی ایس ایل میں صفیان مقیم کا تاریخی کارنامہ، پشاور زلمی سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

0
پی ایس ایل میں صفیان مقیم کا تاریخی کارنامہ، پشاور زلمی سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

پی ایس ایل میں صفیان مقیم کا تاریخی کارنامہ، پشاور زلمی سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے اسپنر صفیان مقیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے رواں سیزن کے مسلسل 5 میچوں میں 3 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کر کے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کامیابی میں صفیان مقیم کی بہترین بولنگ اور کپتان بابراعظم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 154 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ حسن نواز 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ صفیان مقیم نے 4 اوورز میں 25 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

صفیان مقیم کی مسلسل عمدہ کارکردگی میں ملتان سلطانز، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے خلاف بھی 3، 3 وکٹیں شامل ہیں، جبکہ ایک میچ میں انہوں نے 4 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

پشاور زلمی اس سیزن میں تاحال ناقابل شکست ہے اور اس فتح کے ساتھ وہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ زلمی اپنا اگلا گروپ میچ 19 اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے