ٹرمپ کی ایران کو وارننگ، معاہدہ نہ ہوا تو جنگ بندی ختم کرنے کا عندیہ

0
ٹرمپ کی ایران کو وارننگ، معاہدہ نہ ہوا تو جنگ بندی ختم کرنے کا عندیہ

ٹرمپ کی ایران کو وارننگ، معاہدہ نہ ہوا تو جنگ بندی ختم کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر بدھ تک ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی طویل مدتی معاہدہ طے نہ پایا تو جنگ بندی ختم کی جا سکتی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے وہ جنگ بندی میں توسیع نہ کریں، تاہم ایرانی بندرگاہوں پر ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ ضرورت پڑنے پر دوبارہ بمباری بھی شروع کی جا سکتی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس کریں گے، جو بظاہر ایران سے متعلق نہیں ہوگی، تاہم اس دوران اس معاملے پر سوالات متوقع ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی مؤثر انداز میں جاری ہے اور ایران کے ساتھ کئی معاملات پر پہلے ہی پیش رفت ہو چکی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایرانی قیادت اپنے عوام کو مطمئن کرنے کے لیے مختلف بیانات دے رہی ہے۔

انہوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور مذاکراتی عمل جاری ہے، تاہم حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے