بشریٰ انصاری کا سعودی حکام پر الزام، عمرہ و حج زائرین سے نامناسب رویے پر تشویش کا اظہار

0
بشریٰ انصاری کا سعودی حکام پر الزام، عمرہ و حج زائرین سے نامناسب رویے پر تشویش کا اظہار

بشریٰ انصاری کا سعودی حکام پر الزام، عمرہ و حج زائرین سے نامناسب رویے پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے حالیہ یوٹیوب وی لاگ میں عمرہ اور حج زائرین کے ساتھ مبینہ نامناسب رویے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سعودی حکام کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ سعودی عرب کو اللہ تعالیٰ نے مقدس مقامات کی عظیم نعمت عطا کی ہے، تاہم ان کے مطابق بعض مواقع پر وہاں تعینات سیکیورٹی اہلکار زائرین کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرتے ہیں، اور دھکا دینے یا بدسلوکی جیسے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدس مقامات کی حرمت کے پیش نظر زائرین کے ساتھ بہتر اور نرم رویہ اختیار کیا جانا چاہیے۔

یہ ان کے ذاتی خیالات اور مشاہدات پر مبنی بیان ہے جو انہوں نے اپنے وی لاگ میں شیئر کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے