بہروز سبزواری کا پوڈکاسٹرز پر تنقید، آمدن کو “حرام” قرار دے دیا
بہروز سبزواری کا پوڈکاسٹرز پر تنقید، آمدن کو “حرام” قرار دے دیا
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستان کے سینئر اداکار Behroze Sabzwari نے حالیہ انٹرویو میں متنازع پوڈکاسٹرز کی آمدن پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کل بڑی تعداد میں لوگ پوڈکاسٹس کر رہے ہیں اور اکثر ایسی باتیں نکالنے کی کوشش کی جاتی ہیں جو دوسروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ دعا کرتے ہیں کہ ان کی زبان سے کوئی ایسی بات نہ نکلے جو کسی کو تکلیف پہنچائے۔
اداکار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کچھ وائرل بیانات، خاص طور پر شراب نوشی سے متعلق، دراصل آف دی ریکارڈ تھے جنہیں بعد میں غلط انداز میں پیش کیا گیا۔
Behroze Sabzwari نے پوڈکاسٹرز کی کمائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طریقے سے حاصل کی گئی آمدن حرام ہو سکتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا آج کل لوگوں کو حلال اور حرام میں فرق بھی معلوم ہے۔
