پاکستان کو سعودی عرب سے مزید 1 ارب ڈالر موصول، مجموعی سپورٹ 3 ارب ڈالر مکمل

0
پاکستان کو سعودی عرب سے مزید 1 ارب ڈالر موصول، مجموعی سپورٹ 3 ارب ڈالر مکمل

پاکستان کو سعودی عرب سے مزید 1 ارب ڈالر موصول، مجموعی سپورٹ 3 ارب ڈالر مکمل

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں، جس کے بعد مجموعی رقم 3 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل 15 اپریل کو 2 ارب ڈالرز پاکستان کو دیے جا چکے تھے۔

سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر ڈپازٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، جو اب مکمل ہو گیا ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی جانب سے 1 ارب ڈالر کی ادائیگی 23 اپریل کو متوقع ہے، جبکہ پاکستان گزشتہ ہفتے یو اے ای کو 2 ارب ڈالرز 45 کروڑ ڈالر سود کے ساتھ واپس کر چکا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق سعودی عرب کی 3 ارب ڈالر سپورٹ وقت پر موصول ہو رہی ہے، جبکہ مزید 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی میچورٹی کو سالانہ رول اوور کے بجائے 2028 تک بڑھانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے