امریکی نائب صدر کا دورۂ پاکستان مؤخر، ایران سے کشیدگی پر بیانات میں تضاد
امریکی نائب صدر کا دورۂ پاکستان مؤخر، ایران سے کشیدگی پر بیانات میں تضاد
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)White House نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نائب صدر JD Vance آج مذاکرات کے لیے Pakistan کا دورہ نہیں کریں گے۔ اس سے قبل امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ Iran کی جانب سے جواب نہ آنے کے باعث مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے یہ دورہ مؤخر کیا گیا۔
امریکی حکام کے مطابق نائب صدر کا دورہ مستقبل میں کسی بھی وقت دوبارہ طے کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر Donald Trump نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے امریکا سے ایران پر حملہ نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ X پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جا رہی ہے جب تک مذاکراتی عمل مکمل نہیں ہو جاتا۔
