نسیم شاہ ایک بار پھر انجری کا شکار، پی ایس ایل میں واپسی کا میچ ادھورا چھوڑنا پڑا

0
نسیم شاہ ایک بار پھر انجری کا شکار، پی ایس ایل میں واپسی کا میچ ادھورا چھوڑنا پڑا

نسیم شاہ ایک بار پھر انجری کا شکار، پی ایس ایل میں واپسی کا میچ ادھورا چھوڑنا پڑا

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ ایک بار پھر انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انہیں گھٹنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ نے میچ میں صرف دو اوورز کرائے تھے، تاہم انجری کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا اور وہ دوبارہ کھیل میں واپس نہیں آ سکے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق ابتدائی میڈیکل معائنہ جاری ہے اور ان کی انجری کی نوعیت سے متعلق حتمی رپورٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید اپ ڈیٹس مناسب وقت پر فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ اس سے قبل بھی انجری کے باعث کئی میچز سے باہر رہ چکے ہیں اور یہ ان کی بحالی کے بعد پہلی ہی واپسی تھی، جو بدقسمتی سے ایک بار پھر انجری کی نذر ہو گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے