حنا طارق کا نکاح نامہ خود پڑھنے اور حق مہر خود طے کرنے کا اعلان

0

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ حنا طارق نے کہا ہے کہ وہ اپنا نکاح نامہ نہ صرف خود پڑھیں گی بلکہ حق مہر بھی اپنی مرضی سے لکھوائیں گی۔

اداکارہ ان دنوں ڈرامہ سیریل رحمت میں ’پریشے‘ کے کردار کے ذریعے ناظرین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں اور اپنی جاندار اداکاری پر خوب سراہا جا رہا ہے۔

حال ہی میں ایک یوٹیوب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حنا طارق نے مختلف سماجی اور ذاتی معاملات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے نکاح نامے کو مکمل طور پر پڑھیں گی اور اس میں اپنی شرائط بھی شامل کریں گی۔

حق مہر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پیسوں کے بجائے عمرہ یا حج جیسی سعادت کو اپنے حق مہر کا حصہ بنائیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ بہت سی سماجی روایات بدل رہی ہیں اور آج کل کے نوجوان اپنے شریک حیات کے ماضی کو اتنی اہمیت نہیں دیتے، چاہے وہ طلاق یافتہ ہو یا نہیں، اس بات کو اب پہلے جیسا مسئلہ نہیں سمجھا جاتا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے