خلیل الرحمٰن قمر کا انکشاف: مودی دور میں بھارت نہ جانے کا فیصلہ، والدہ سے دوری اور ذاتی زندگی کے جذباتی پہلو بیان

0
خلیل الرحمٰن قمر کا بے وفائی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

خلیل الرحمٰن قمر کا بے وفائی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ عزت دیے جانے کی صورت میں مفت اسکرپٹ لکھنے کو تیار تھے، تاہم انہوں نے 2015 میں اپنی پیشکش واپس لیتے ہوئے واضح کیا کہ نریندر مودی کے دورِ حکومت میں بھارت نہیں جائیں گے۔

انہوں نے اپنی نجی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اپنی والدہ سے قربت کم رہی، حالانکہ والدہ نے ان کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔ انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر کلیجی کی خواہش پوری کرنے کے لیے ان کی والدہ نے خراب گوشت کے باوجود دوبارہ انتظام کیا۔

خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کے زیادہ قریب تھے کیونکہ والدہ اکثر ان کی شکایات والد سے کر دیتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ کم عمری میں لکھنا شروع کیا جس پر والد کی جانب سے سختی بھی برداشت کرنا پڑی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی والدہ اس وقت کینسر کا شکار ہوئیں جب وہ 15 سال کے تھے اور 18 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا، جس کے باعث وہ ان کی خدمت نہ کر سکے۔ ان کے مطابق، والدین کی اصل قدر ان کے دنیا سے جانے کے بعد ہی محسوس ہوتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے