پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بی سی بی حکام سے ملاقات، مستقبل میں تمام ٹیموں سے کھیلنے کے عزم کا اظہار
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ حکام کے ساتھ ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان تمام ممالک کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلے گا۔
ڈھاکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ حکام کے ساتھ مفید ملاقات ہوئی، جس میں باہمی کرکٹ تعلقات اور مستقبل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی نے دورۂ بنگلادیش کے دوران پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بھی دیکھا۔ اس موقع پر بنگلادیش ایڈہاک کمیٹی کے سربراہ تمیم اقبال اور پی سی بی کے دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
