پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان، اسکول 22 مئی سے بند ہوں گے

0

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)Rana Sikandar Hayat نے پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی وزیرِ تعلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 22 مئی سے شروع ہوں گی، جبکہ اسکول دوبارہ 24 اگست کو کھلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے پیشِ نظر طلبہ اور اساتذہ کی صحت و سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے