شاہین آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا
شاہین آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)Shaheen Shah Afridi نے بنگلا دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے مومن الحق کو آؤٹ کرکے بین الاقوامی کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کرلیں۔
اس کامیابی کے ساتھ شاہین آفریدی پاکستان کے پانچویں فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں جنہوں نے 400 بین الاقوامی وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔ اس سے قبل Wasim Akram، Waqar Younis، Imran Khan، Shoaib Akhtar اور Umar Gul یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
مجموعی طور پر شاہین آفریدی پاکستان کے نویں باؤلر ہیں جنہوں نے 400 وکٹیں مکمل کیں۔ اس سے قبل پاکستانی اسپنرز Saqlain Mushtaq، Saeed Ajmal اور Shahid Afridi بھی یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔
