آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاری، لاہور میں وائٹ بال کیمپ 15 مئی سے شروع ہوگا
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاری، لاہور میں وائٹ بال کیمپ 15 مئی سے شروع ہوگا
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)Pakistan Cricket Board نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور میں وائٹ بال کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 30 مئی سے 4 جون تک Rawalpindi اور Lahore میں کھیلی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق وائٹ بال کیمپ 15 مئی سے لاہور کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں شروع ہوگا اور 21 مئی تک جاری رہے گا۔ کیمپ میں 28 کھلاڑی ٹریننگ سیشنز اور پریکٹس میچز میں حصہ لیں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ این سی اے کوچنگ اسٹاف، پاکستان مینز وائٹ بال ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کی تربیت کرے گا۔
کیمپ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے فاسٹ بولرز عبدالسبحان اور علی رضا بھی شامل ہیں، جبکہ عامر جمال، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، عرفات منہاس اور فیصل اکرم بھی تربیتی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔
اس کے علاوہ فخر زمان، حیدر علی، حمزہ نذر، حارث رؤف، حنین شاہ، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، مہران ممتاز، محمد فائق، محمد حسنین، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، سعد بیگ، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عثمان خان بھی کیمپ میں شرکت کریں گے۔
