ٹرمپ کی ایران کو ایک اور دھمکی، “وقت بہت کم رہ گیا”

0
ایران معاہدہ کرے بغیر کوئی رعایت نہیں ملے گی، صدر ٹرمپ

ایران معاہدہ کرے بغیر کوئی رعایت نہیں ملے گی، صدر ٹرمپ

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)امریکی صدر Donald Trump نے ایران کو ایک بار پھر سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ “ایران کے لیے گھڑی تیزی سے چل رہی ہے، انہیں فوری طور پر آگے بڑھنا ہوگا، ورنہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں بچے گا، وقت انتہائی اہم ہے۔”

ٹرمپ کے اس بیان کو مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق امریکی صدر کا یہ سخت لہجہ ایران پر دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو اسے بہت بُرے حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ ایران کے حق میں یہی بہتر ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ معاہدہ کر لے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے