اکانکشا چمولہ نے گورو کھنہ سے طلاق پر 10 کروڑ بھارتی روپے نان نفقے کی افواہیں مسترد کردیں

0
اکانکشا چمولہ نے گورو کھنہ سے طلاق پر 10 کروڑ بھارتی روپے نان نفقے کی افواہیں مسترد کردیں

اکانکشا چمولہ نے گورو کھنہ سے طلاق پر 10 کروڑ بھارتی روپے نان نفقے کی افواہیں مسترد کردیں

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ اکانکشا چمولہ نے اداکار گورو کھنہ سے جاری طلاق کے معاملے میں 10 کروڑ بھارتی روپے نان نفقہ لینے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

’لاک اَپ 2‘ سے شہرت حاصل کرنے والی 35 سالہ اداکارہ نے ایک حالیہ گفتگو میں ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے اتنی بڑی رقم کا مطالبہ کیا ہوتا اور انہیں مل بھی گئی ہوتی تو وہ یہاں بیٹھ کر وضاحتیں نہ دے رہی ہوتیں۔

اکانکشا چمولہ کا کہنا تھا کہ اگر واقعی ان کے پاس اتنے پیسے ہوتے تو وہ اب تک ملک چھوڑ چکی ہوتیں۔ ان کے مطابق وہ اتنی بڑی رقم ملنے کی صورت میں دنیا گھومنے اور نئی جگہیں دریافت کرنے پر خرچ کرتیں۔

واضح رہے کہ اکانکشا چمولہ نے ’لاک اَپ 2‘ کے پریمیئر میں انکشاف کیا تھا کہ گورو کھنہ کے ساتھ ان کی شادی طلاق کی جانب بڑھ رہی ہے۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے ازدواجی تعلق اور ماں بننے کے معاملے پر بھی کھل کر گفتگو کی۔

اداکارہ کے مطابق زیادہ تر لوگ شادی اس لیے کرتے ہیں کہ بچے ہوں اور خاندان آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ گورو کھنہ اپنی جگہ غلط نہیں تھے، تاہم وہ ان کی اس خواہش کو پورا نہیں کرپارہی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق اکانکشا چمولہ اور گورو کھنہ کی پہلی ملاقات ایک آڈیشن کے دوران ہوئی تھی، جہاں سے دونوں کی محبت کی کہانی کا آغاز ہوا۔ دونوں نے 24 نومبر 2016 کو کانپور میں ایک تقریب کے دوران شادی کی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے