پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

0
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان دیکھا گیا، جبکہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 558 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 896 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ہوئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 55 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے