امریکا کے غیر ضروری مطالبات امن مذاکرات میں بڑی رکاوٹ ہیں، ایران

0
امریکا کے غیر ضروری مطالبات امن مذاکرات میں بڑی رکاوٹ ہیں، ایران

امریکا کے غیر ضروری مطالبات امن مذاکرات میں بڑی رکاوٹ ہیں، ایران

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ضرورت سے زیادہ مطالبات امن مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق عباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ امریکا ماضی میں وعدہ خلافیوں، متضاد پالیسیوں اور فوجی اقدامات کے ذریعے سفارتی عمل کو نقصان پہنچاتا رہا ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے اس کے باوجود کہا کہ ایران پاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکرات میں سنجیدگی سے شریک ہے اور سفارتی حل کی کوششوں کو اہمیت دے رہا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کسی بھی ملک کی خودمختاری کے خلاف طاقت کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے خطے میں استحکام کے لیے سفارتی عمل جاری رکھنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ چکے ہیں، جبکہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا بھی کہنا ہے کہ وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں اور پاکستان کی ثالثی میں ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی امید رکھتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے