بجٹ 27-2026: جائیداد کے شعبے میں ٹیکسوں میں بڑی کمی کی تیاری

0
بجٹ 27-2026: جائیداد کے شعبے میں ٹیکسوں میں بڑی کمی کی تیاری

بجٹ 27-2026: جائیداد کے شعبے میں ٹیکسوں میں بڑی کمی کی تیاری

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)Pakistan کی وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو متحرک کرنے اور تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ٹیکسوں میں بڑی کمی کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق فائلرز کے لیے غیر منقولہ جائیداد کی خریداری پر ٹیکس کی موجودہ شرح 1.5 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد تک لانے کی تجویز ہے۔ اسی طرح جائیداد کی فروخت پر لاگو 4.5 فیصد ٹیکس کو بھی کم کر کے 1.5 فیصد کرنے کی سفارش سامنے آئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اہم پالیسی تبدیلی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (International Monetary Fund) کے ساتھ مذاکرات کے دوران زیر غور ہے، تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے ان تجاویز پر تحفظات اور مخالفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سخت شرائط کے باوجود حکومت ان اصلاحات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

حکام کے مطابق ٹیکسوں میں کمی سے پراپرٹی مارکیٹ میں بہتری آنے، کاروباری سرگرمیوں میں تیزی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونے اور تعمیراتی شعبے میں روزگار بڑھنے کی توقع ہے۔ ساتھ ہی یہ اقدام مجموعی طور پر قومی ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے