پیٹرول سستا مگر مٹی کا تیل مہنگا، نئی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر
پیٹرول سستا مگر مٹی کا تیل مہنگا، نئی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے، جبکہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 272 روپے فی لیٹر تھی۔ دوسری جانب حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، تاہم اس کے باوجود قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ادھر حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
