غیر رجسٹرڈ افراد سے ودہولڈنگ ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کی تجویز
غیر رجسٹرڈ افراد سے ودہولڈنگ ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کی تجویز
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)وفاقی بجٹ 2026-27 میں ٹیکس نظام کو مزید وسیع کرنے اور غیر رجسٹرڈ کاروباری سرگرمیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اہم تجاویز سامنے آ گئی ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بتایا کہ پہلے مرحلے میں کمپنیوں کی جانب سے غیر رجسٹرڈ سپلائرز سے خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو تھا، تاہم اب اس دائرہ کار کو مزید بڑھایا جا رہا ہے۔
نئی تجویز کے مطابق:
اب افراد اور ایسوسی ایشن آف پرسنز (AOPs) بھی اگر غیر رجسٹرڈ سپلائرز سے خریداری کریں گے تو ان سے بھی ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا
اس اقدام کا مقصد غیر دستاویزی معیشت کو کم کرنا اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہے
ایف بی آر میں بڑی اصلاحات
وزیر خزانہ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے لیے نیا ٹیکس آپریٹنگ ماڈل متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت:
نیشنل “فیس لیس سینٹر” قائم کیا جائے گا
اس مرکز میں آڈٹ، اسیسمنٹ اور کوالٹی کنٹرول کا نظام ہوگا
فیلڈ آپریٹنگ ونگ رجسٹریشن، تصدیق اور ریکوری کا ذمہ دار ہوگا
حکومت کے مطابق یہ اصلاحات ٹیکس نظام کو زیادہ ڈیجیٹل، شفاف اور خودکار بنانے کی طرف ایک بڑا قدم ہیں۔
