ندا یاسر کا خود کو ملینیل کہنا سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گیا

0
ندا یاسر کا خود کو ملینیل کہنا سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گیا

ندا یاسر کا خود کو ملینیل کہنا سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گیا

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان Nida Yasir ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، اس بار وجہ ان کا خود کو “ملینیل” نسل سے تعلق ظاہر کرنا بنا ہے۔


ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں Millennials اور Generation Z کے درمیان فرق پر گفتگو کی اور خود کو ملینیل نسل کی نمائندہ قرار دیا۔

پروگرام میں اداکارہ Amber Khan نے بھی متعدد بار ندا یاسر کو ملینیل کہا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث اور تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

صارفین کی بڑی تعداد نے نشاندہی کی کہ عام طور پر ملینیلز وہ افراد سمجھے جاتے ہیں جو 1981 سے 1996 کے درمیان پیدا ہوئے ہوں، جبکہ بعض صارفین کے مطابق ندا یاسر اور عنبر خان کی عمر اور کیریئر کے آغاز کو دیکھتے ہوئے ان کا تعلق زیادہ تر Generation X سے بنتا ہے۔

کئی صارفین نے اس پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے کہ وہ ندا یاسر کے ڈرامے بچپن میں دیکھتے تھے، اس لیے دونوں کا ایک ہی نسل سے تعلق ہونا ممکن نہیں لگتا، جس سے سوشل میڈیا پر یہ موضوع مزید وائرل ہو گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے