خیبرپختونخوا کا 2170 ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ آج پیش ہوگا، تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

0
خیبرپختونخوا کا 2170 ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ آج پیش ہوگا، تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

خیبرپختونخوا کا 2170 ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ آج پیش ہوگا، تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت آج نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرے گی، جس کا مجموعی حجم 2 ہزار 170 ارب روپے سے زائد رکھا گیا ہے جبکہ 50 ارب روپے سے زیادہ خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق بجٹ میں وفاق سے 1 ہزار 443 ارب روپے ملنے کی توقع ہے، جبکہ پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں 105 ارب روپے سے زائد اور صوبے کے اپنے وسائل سے 180 ارب روپے آمدن حاصل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے صوبائی ترقیاتی پروگرام کا حجم 519 ارب روپے سے زائد تجویز کیا گیا ہے۔ اس میں صوبائی حکومت اپنے ترقیاتی منصوبوں پر 235 ارب روپے خرچ کرے گی جبکہ 150 ارب روپے سے زائد بیرونی امداد بھی ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کی جائے گی۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کے لیے 27 ارب روپے، تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے لیے 52 ارب روپے اور مقامی حکومتوں کے لیے مجموعی طور پر 55 ارب روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

عوامی اور سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف کے تحت تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز شامل ہے۔ اس کے علاوہ 2022 اور 2025 کے ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے تاکہ ملازمین کو مستقل مالی سہولت فراہم کی جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے