برطانوی وزیرِاعظم کے استعفے کی قیاس آرائیاں، حکمران جماعت میں قیادت کی تبدیلی کا امکان
برطانوی وزیرِاعظم کے استعفے کی قیاس آرائیاں، حکمران جماعت میں قیادت کی تبدیلی کا امکان
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)لندن: برطانوی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر جماعت کے اندر کم ہوتی حمایت کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ جلد اپنی جماعت کی نئی قیادت کے انتخاب کے لیے لائحۂ عمل بھی پیش کر سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت کے اراکین کی جانب سے کیئر اسٹارمر پر مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے واضح وقت مقرر کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت کے اندر اینڈی برنہم کی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے اور انہیں ممکنہ نئے رہنما کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اینڈی برنہم کو اراکینِ پارلیمان کی بڑی تعداد کی حمایت حاصل ہے، جس کے باعث ان کے حامیوں کا خیال ہے کہ وہ جماعتی قیادت سنبھالنے کے مضبوط امیدوار ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اگر قیادت میں تبدیلی آتی ہے تو اس کے اثرات حکومتی پالیسیوں اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔
