زویا ناصر کا شوبز میں نشے کی حالت میں شوٹنگ سے متعلق دعوؤں پر ردعمل

0
زویا ناصر کا شوبز میں نشے کی حالت میں شوٹنگ سے متعلق دعوؤں پر ردعمل

زویا ناصر کا شوبز میں نشے کی حالت میں شوٹنگ سے متعلق دعوؤں پر ردعمل

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کے شوبز انڈسٹری میں بعض فنکاروں کے نشے کی حالت میں شوٹنگ پر آنے سے متعلق بیانات پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے پورے کیریئر میں ایسا کوئی تجربہ نہیں ہوا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں زویا ناصر نے اپنے فنی سفر اور شوبز کے ماحول پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مشاہدے میں ہمیشہ پیشہ ورانہ ماحول رہا ہے اور فنکار اپنے کام کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض فنکاروں کی تاخیر یا مصروفیات کو غلط انداز میں لیا جا سکتا ہے، لیکن ان کے مطابق اس کی وجہ طویل شوٹنگ شیڈول ہوتا ہے، نہ کہ کوئی غیر مناسب رویہ۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے سیٹ پر لوگوں کو عبادات کی ادائیگی کرتے اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرتے دیکھا ہے، جو ان کے مطابق انڈسٹری کے مثبت پہلو کو ظاہر کرتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے