سوئٹزرلینڈ میں ایران، امریکا مذاکرات آج، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوں گے

0
سوئٹزرلینڈ میں ایران، امریکا مذاکرات آج، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوں گے

سوئٹزرلینڈ میں ایران، امریکا مذاکرات آج، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوں گے

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک): ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے سلسلے میں اہم مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن اسٹاک میں ہوں گے۔ پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ان مذاکرات میں ایرانی اور امریکی وفود کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو چکے ہیں، جبکہ وزیراعظم آفس کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم مذاکرات کے موقع پر مختلف وفود سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والی مفاہمت پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سفارتی تعاون کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

دوسری جانب امریکی اور ایرانی وفود بھی سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں، جہاں جوہری پروگرام، علاقائی استحکام اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے