پیرو میں نازکا لائنز کے قریب سیاحتی طیارہ گر کر تباہ، 13 افراد جاں بحق

0

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)پیرو: مغربی جنوبی امریکا کے ملک پیرو کے جنوبی علاقے میں واقع تاریخی مقام نازکا لائنز کے قریب ایک چھوٹا سیاحتی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پیرو حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 11 سیاح اور عملے کے 2 ارکان شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے کچھ دیر بعد پسکو ائیرپورٹ سے پرواز بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

پیرو کی ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ نازکا لائنز کے سیاحتی فضائی دوروں کے دوران اس سے قبل بھی متعدد جان لیوا حادثات پیش آ چکے ہیں۔ 2022 میں ایک طیارہ حادثے میں 7 افراد جبکہ 2010 میں 4 برطانوی سیاحوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے