آئندہ حج کے لیے پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 تک لازمی قرار

0

اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)آئندہ برس حج کے لیے پاکستانی عازمین کے پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 تک مؤثر ہونا لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 17 اگست سے سرکاری اور نجی حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کے لیے مؤثر پاسپورٹ لازمی ہوگا۔

وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن عازمین حج کے پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 سے پہلے ختم ہورہی ہے، وہ فوری طور پر پاسپورٹ کی تجدید کرائیں۔

ذرائع کے مطابق عازمین حج کی سہولت کے لیے پاسپورٹ کی تجدید ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے