بادل چھائے، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار؛ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان
لاہور میں بادلوں کا راج، بارش کا امکان، فضائی آلودگی بھی برقرار
اسلام آباد(کیپٹل ٹائمز نیوز ڈیسک)شہر میں آسمان پر بادلوں کا بسیرا ہے جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم قدرے بہتر ہوگیا ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 جبکہ کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
موسم کے دوران سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے۔
