تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد شیریں مزاری نے پہلا ٹویٹ کر دیا
لاہور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کے بعد پہلا ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اللّٰہ کی نعمتوں پر شکر گزار ہوں اور آج میں 72 سال کی ہو گئی ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ زندگی میں بہت نشیب و فراز دیکھے ہیں، میں ڈیلن تھامس کی ایک نظم شیئر کر رہی ہوں جو ہمیشہ سے میری زندگی کا حصہ رہی ہے۔
