نیٹو، جاپان، آسٹریلیا یا جنوبی کوریا کی مدد کےمحتاج نہیں ، امریکہ کسی کی مدد کے بغیر بھی اپنی کارروائیاں انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے امریکہ کے زیادہ تر نیٹو اتحادی ایران کے خلاف جاری عسکری کارروائی میں شامل نہیں ہونا چاہتے، حالانکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے پر تقریباً سب ممالک متفق تھے۔
اپنے ٹروتھ سوشل پیغام میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایران کی فوجی طاقت کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ ایران کی بحریہ، فضائیہ، اینٹی ایئر کرافٹ اور ریڈار نظام ختم ہو چکے ہیں، اور ان کے رہنما تقریباً ہر سطح پر ختم ہو گئے ہیں، تاکہ وہ کبھی بھی دنیا یا ہمارے اتحادیوں کے لیے خطرہ نہ بن سکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اب نیٹو، جاپان، آسٹریلیا یا جنوبی کوریا کی مدد کا محتاج نہیں اور دنیا کے سب سے طاقتور ملک کے طور پر امریکہ کسی کی مدد کے بغیر بھی اپنی کارروائیاں انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
