ٹرمپ ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور کررہے ہیں، امریکی اخبار کا دعویٰ

0
ٹرمپ ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور کررہے ہیں، امریکی اخبار کا دعویٰ

ٹرمپ ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور کررہے ہیں، امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی اخبار The Wall Street Journal کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے افزودہ یورینیم نکالنے کے لیے ممکنہ فوجی آپریشن پر غور کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایران سے تقریباً ایک ہزار پاؤنڈ یورینیم حاصل کرنے کا مشن انتہائی پیچیدہ اور خطرناک ہو سکتا ہے، جس کے لیے امریکی فوج کو کئی دن تک ایران کے اندر موجود رہنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم صدر ٹرمپ نے تاحال اس آپریشن کی حتمی منظوری نہیں دی اور اسے بطور ایک آپشن زیر غور رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی مشیروں کو ہدایت دی ہے کہ ایران پر دباؤ بڑھایا جائے تاکہ وہ جنگ کے خاتمے کی شرط کے طور پر یورینیم حوالے کرے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اگر ایران مذاکرات کے دوران یورینیم حوالے کرنے پر آمادہ نہ ہوا تو طاقت کے استعمال کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے