پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ اہم دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ اہم دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کی دعوت پر بیجنگ پہنچیں گے، جہاں دونوں رہنما پاک چین دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال اور عالمی حالات بھی زیر غور آئیں گے۔ رواں سال کے دوران اسحاق ڈار کا یہ بیجنگ کا دوسرا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان قریبی سفارتی روابط کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ اسحاق ڈار کندھے کے فریکچر کے باوجود اس دورے پر روانہ ہوئے ہیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔
