پنجاب میں سرکاری اسکولوں کے لیے 3 چھٹیوں کا اعلان، ہفتے میں صرف 4 دن کلاسز ہوں گی

0
پنجاب میں سرکاری اسکولوں کے لیے 3 چھٹیوں کا اعلان، ہفتے میں صرف 4 دن کلاسز ہوں گی

پنجاب میں سرکاری اسکولوں کے لیے 3 چھٹیوں کا اعلان، ہفتے میں صرف 4 دن کلاسز ہوں گی

نیوز:
Punjab Government نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کے لیے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب تعلیمی ادارے ہفتے میں صرف چار دن کھلے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی، جبکہ تدریسی عمل پیر سے جمعرات تک جاری رہے گا۔ اس حوالے سے جمعہ کو سرکاری چھٹی قرار دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین چھٹیاں ہوں گی، جس کے باعث طلبہ کو اب ہفتے میں صرف چار دن تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

نئے فیصلے کے بعد تعلیمی شیڈول میں نمایاں تبدیلی آئے گی، جس سے طلبہ اور اساتذہ دونوں کے معمولات پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے