وزیرستان بلاک میں اسپن وام-1 کنویں سے گیس پیداوار کا آغاز، توانائی سکیورٹی مضبوط ہوگی

0
وزیرستان بلاک میں اسپن وام-1 کنویں سے گیس پیداوار کا آغاز، توانائی سکیورٹی مضبوط ہوگی

وزیرستان بلاک میں اسپن وام-1 کنویں سے گیس پیداوار کا آغاز، توانائی سکیورٹی مضبوط ہوگی


ملکی سطح پر تیل و گیس کے شعبے میں خوشخبری ہے، کیونکہ وزیرستان بلاک میں اسپن وام-1 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع ہوگئی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اسپن وام-1 منصوبے کا افتتاح کیا۔ ماڑی انرجیز نے کہا کہ اسپن وام-1 کی دریافت سے پاکستان کی توانائی سکیورٹی مضبوط ہوگی اور ابتدائی پیداوار 40 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس تک پہنچے گی۔

وزیرستان بلاک سے مجموعی گیس فراہمی تقریباً 100 ایم ایم ایس سی ایف ڈی تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر پیٹرولیم نے منصوبے کی تکمیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

ماڑی انرجیز نے بتایا کہ شیوا-1 اور اسپن وام-1 کو قومی گیس گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے، جس سے مقامی ہائیڈروکاربن وسائل کی ترقی سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا۔

یہ منصوبہ ماڑی انرجیز، او جی ڈی سی ایل اور اورینٹ پیٹرولیم پر مشتمل جوائنٹ وینچر ہے، اور ماڑی انرجیز کے مطابق وزیرستان میں مزید تلاش اور پیداوار کے منصوبوں کی توقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے