پی ایس ایکس میں مندی، 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
پی ایس ایکس میں مندی، 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
Pakistan Stock Exchange (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1037 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے بعد 1 لاکھ 49 ہزار 361 پوائنٹس تک گر گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 1 لاکھ 49 ہزار 291 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ دن کے آغاز میں یہ 1 لاکھ 51 ہزار 453 کی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
