ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف سخت انتباہ، ممکنہ تباہی کی دھمکی

0
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف سخت انتباہ، ممکنہ تباہی کی دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف سخت انتباہ، ممکنہ تباہی کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک بار پھر سخت بیان دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر جلد معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو شدید تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اے بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع ہفتوں نہیں بلکہ چند دنوں میں ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے میں ناکامی کی صورت میں کہا کہ "بہت کم چھوڑ کر پورے ایران کو تباہ کیا جا سکتا ہے”۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا کے لیے زمینی فوج بھیجنا ضروری نہیں، لیکن اس امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی ایران کو سخت تنبیہ کی اور کہا کہ اگر یہ اہم آبی گزرگاہ نہ کھولی گئی تو شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور صورتحال انتہائی سنگین ہو جائے گی۔

اپنے سوشل میڈیا بیان میں بھی ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز بند رہی تو ایران کی معیشت اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، جس میں پل، پاور پلانٹس اور دیگر اہم تنصیبات شامل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے