وزیرِ دفاع خواجہ آصف: وزیراعظم کے لیے نیا طیارہ نہیں خریدا گیا

0
وزیرِ دفاع خواجہ آصف: وزیراعظم کے لیے نیا طیارہ نہیں خریدا گیا

وزیرِ دفاع خواجہ آصف: وزیراعظم کے لیے نیا طیارہ نہیں خریدا گیا

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کے لیے کوئی نیا طیارہ نہیں خریدا گیا، بلکہ موجودہ طیارے کی مرمت اور اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے پاس بھی جہاز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خواجہ آصف نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "کیا وہ وقت بھول گئے جب آپ بنی گالہ سے بھی جہاز پر آتے تھے؟”

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے