ایران-امریکا مذاکرات: اسلام آباد میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان

0
ایران-امریکا مذاکرات: اسلام آباد میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان

ایران-امریکا مذاکرات: اسلام آباد میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان اہم مذاکرات کے باعث ضلعی انتظامیہ نے جمعرات اور جمعہ (9 اور 10 اپریل) کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیل اسلام آباد کی حدود میں نافذ العمل ہوگی، جبکہ ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اعلان کی تصدیق کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اہم سرکاری ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے، جن میں Metropolitan Corporation Islamabad (ایم سی آئی)، Capital Development Authority (سی ڈی اے) اور Islamabad Capital Territory Administration (آئی سی ٹی) شامل ہیں۔

اسی طرح Islamabad Police، Islamabad Electric Supply Company (آئیسکو)، سوئی گیس کے ادارے اور تمام ہسپتال بھی کھلے رہیں گے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

حکومت کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری اداروں کو فعال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے