سیاسی رہنماؤں کا خراجِ تحسین: وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر کی قیادت نے امریکا-ایران جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا

0

اسلام آباد — مختلف سیاسی رہنماؤں نے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم اور آرمی چیف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت سفارتی کوششوں نے ممکنہ بڑے تنازع کو ٹال کر خطے کو تباہی سے بچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ دانشمندانہ حکمت عملی نے مذاکرات کی راہ ہموار کی اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت کردار نمایاں ہوا۔

اویس لغاری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق یہ بہترین سفارت کاری ہے اور اس اقدام کو نوبیل امن انعام کے لیے مثالی کیس قرار دیا جا سکتا ہے۔

شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان نے امن، مکالمہ اور علاقائی استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی اعلیٰ درجے کی دانشمندی اور تعمیری سفارتکاری کی عکاس ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو مضبوط بناتی ہے۔

دوسری جانب مریم نواز نے بھی ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں کردار پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے